مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ماہرین کے مطابق ڈیجیٹل مواد دیکھنے سے سر میں درد اور متلی ہوسکتی ہے یہ اکیسویں صدی سے ورثے میں ملنے والا سائیڈ افیکٹ ہے جسے سائبر سائیڈ افیکٹ کا نام دیا گیا ہے۔ اگر آپ کسی ایکشن فلم میں کمپیوٹر کا تخلیق کردہ منظر دیکھ رہے ہوں یا اسمارٹ فون پر تیزی سے نظریں دوڑا رہے ہوں تو آپ کے سر میں ہلکا سا درد ہوسکتا ہے، متلی ہو سکتی ہے اور چکر آسکتے ہیں جن کا تعلق ضروری نہیں کہ آپ کے کھانے پینے سے ہو۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل مواد دیکھنے سے وہی کیفیت طاری ہوسکتی ہے جو بعض اوقات سمندر میں کشتی سے سفر کرتے ہوئے طاری ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں ایک ممتاز ماہر نفسیات سائیرل ڈائلز کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا بنیادی مسئلہ ہے جسے اہمیت نہیں دی جارہی ہے جب کہ یہ ان کے خیال میں غیر فطری ماحول کا فطری رسپانس ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل مواد دیکھنے سے سر میں درد اور متلی ہوسکتی ہے یہ اکیسویں صدی سے ورثے میں ملنے والا سائیڈ افیکٹ ہے جسے سائبر سائیڈ افیکٹ کا نام دیا گیا ہے۔
News ID 1859718
آپ کا تبصرہ